سلمان حیدر اور دیگر کی بازیابی کیلئے لاہور میں مظاہرہ، انسانی حقوق کمشن کا وزارت داخلہ کو نوٹس

Jan 13, 2017

لاہور/ اسلام آباد (لیڈی رپورٹر+ بی بی سی) مغوی پروفیسرسلمان حیدراور دیگر کی بازیابی کیلئے سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموںکے زیراہتمام گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سول سوسائٹی نیٹ ورک اوررواداری تحریک کے نمائندگان ودیگرمظاہرین وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ایک ہفتے کے اندر سلمان حید کو بازیاب کرایا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گئے۔ عبداللہ ملک اور سیدہ دیپ نے کہا سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی آواز اٹھانے کی وجہ سے سلمان حیدر ،وقاص گورائیہ،عاصم سعید اور ثمر عباس کو اغوا کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے پانچ لاپتہ سماجی اور شوشل میڈیا کے کارکنان کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔کمیشن نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تحقیقات کی روشنی میں حقائق پیش کرنے کے لیے اگلے چند دنوں میں اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کے سربراہ چوہدری محمد شفیق نے گزشتہ روز اسلام آباد میں لاپتہ کارکنان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے عزیزوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شکایت کمیشن سے کریں۔

لاپتہ/مظاہرہ

مزیدخبریں