::ملتان: جاپانی انجینئر نے ہوٹل کی بالائی منزل سے کود کر خود کشی کرلی

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں رہائش پذیر جاپانی انجینئر نے ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ معلوم ہوا ہے کہ جاپانی سول انجینئر کٹسومی اوکومارا ڈی جی خان کے علاقے میں مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہا تھا اور ملتان میں پرانا بہاولپور روڈ پر واقع ہوٹل میں رہائش پذیر تھا گزشتہ روز جاپانی انجینئر نے ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی جس کے بعد پولیس افسران سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ہوٹل کو مکمل سیل کرکے شواہد اکٹھے کئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش سے مزید نمونے حاصل کرکے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جاپانی انجینئر نے خود کشی سے پہلے جاپانی زبان میں ایک خط لکھا تھا جو کہ پولیس نے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا حصہ بنایا ہے دوسری جانب جاپانی انجینئر کی خودکشی کے واقعہ کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا ہے اور سی پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خودکشی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...