مخالفین کو زہریلے انجکشن بھی لگائے‘ ہزاروں جعلی ووٹ ڈلوائے: متحدہ کے ٹارگٹ کلر کا انکشاف

کراچی(کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم کے ساتھی ٹارگٹ کلر طاہر رسول کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ گرفتار ملزم طاہر رسول نے مخالفین کو فائرنگ کے علاوہ زہر کے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر طاہر رسول نے تفتیش کاروں کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے بتایا ملیر کے سیکٹر انچارج نعیم عرف گڈو نے عمران فاروق قتل کیس میں خالد شمیم سے 2005 میں ملاقات کرائی اور قتل و غارت گری کی کارروائیوں کی بھی ہدایات دیں۔12 مئی کو خالد شمیم کے حکم پر ماڈل کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ کی جس سے سیاسی جماعت کے دو کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ ایئر پورٹ آنے والے راستوں پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکاوٹیں لگائیں اور دہشت پھیلانے کے لیے فائرنگ بھی کی، ملیر سے مخالف جماعت کے کارکن کے بھائی کو اغوا کرایا تشدد کیا اور کھوکھرا پار ندی میں لے جاکر زہر کا انجکشن لگاکر موت کی نیند سلادیا۔ ملزم نے انکشاف کیا2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے ملیر میں الیکشن سیل انچارج بنایا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کےلئے ہزاروں جعلی ووٹ ڈلوائے، الیکشن میں کامیابی کے بعد ریلی کے دوران ماڈل کالونی میں ن لیگ کے کارکنوں سے مسلح تصادم میں دو کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ مزید برآں سعودآباد پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزم نے اسلحہ مختلف مقامات پر دفن کیا۔
ٹارگٹ کلر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...