لاہور(خصوصی رپورٹر) انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے اور اپنے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایسی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج اور الاٹ شدہ انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لازم ہے کہ وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2007کے تحت لاگو تمام شرائط پوری کریں جن میں مرکزی،صوبائی اور مقامی سطح پر انٹراپارٹی الیکشن کرانے پارٹی اکاﺅنٹس کی سالانہ تفصیلات پیش کرنا شامل ہیں۔
گوشوارے
انٹرا پارٹی الیکشن، گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمشن کا حتمی نوٹس
Jan 13, 2017