1 5 اسسٹنٹ لائن مین نوکری سے فارغ

Jan 13, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو میں گذشتہ سال خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے 51 اسسٹنٹ لائن مینوں کو کنٹریکٹ کی مدّت پوری ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق دسمبر 2015ءمیں گیپکو میں بذریعہ اشتہار اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔ بھرتی کے اس عمل پر ڈی جی آڈٹ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی اور اُس میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر بعدازاں منسٹری کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی چھان بین کی۔ دونوں تحقیقاتی رپورٹ میں اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کے عمل میں قوائد و ضوابط کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں۔ 29 دسمبر 2015ءکو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 51 اسسٹنٹ لائن مینوں جن کے ایک سالہ کنٹریکٹ کی مدت 28 دسمبر2016ءکو پوری ہو گئی تھی اُنہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
لائن مین/ فارغ

مزیدخبریں