پختونخوا اسمبلی کے سابق سپیکر‘ پی پی کے سےنئر رہنماءعبدالاکبر خان انتقال کرگئے

مردان (نا مہ نگار) سابق سپےکر خےبر پختون خوا اسمبلی اور پی پی پی کے سےنئر رہنماءعبدالاکبر خان طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میںانتقال کرگئے جنہیں جمعرات کی شام آبائی گاوں سپینکئی رستم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخا ک دیاگیا ۔نمازجنازہ میں کے پی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، پی پی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان ،سینیٹر خان زادہ خان ،ضلع ناظم حمایت اللہ مایار سمیت مختلف مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد شریک ہوئے عبدالاکبر خان ایک سینئر اورمنجھے ہوئے سیاستدان تھے وہ کئی بار صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے تھے۔مرحوم نے وکالت کی تعلیم حاصل کی تھی تاہم وہ عملی طورپر ایک سیاستدان کے طورپر اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے اپنی سیاسی کیریئر کا آغازانہوںنے1970ءسے کےا اور1988ءمےں پہلی بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اورخیبرپختون اسمبلی کے ڈپٹی سپےکر منتخب ہوگئے۔1994ءمےں کامےاب ہوکراسمبلی کے سپےکر بنے۔2008ءمےں قومی اور صوبائی نشستوں پر کامےابی کے بعد قومی نشست اےن اے گےارہ چھوڑ کر صوبائی اسمبلی کا انتخاب کےا2008ءکے عام انتخابات مےں بےک وقت قومی اسمبلی کے اےن اے گےارہ کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تاہم بعدمیں انہوںنے قومی اسمبلی کی نشست حاصل کرلی مرحوم سے کامےاب ہوئے تھے اپنی زندگی کی آخری انتخابات سال2013 میں ان کا ”تیر“ بلے کے سامنے نہ ٹہر سکا اورکئی دھائیوں تک ناقابل شکست رہنے والی شخصیت شکست سے دوچارہوگئی عبدالاکبر مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے قرےبی ساتھےوں مےں تھے اور کئی بارجنرل ضےاءالحق کے دور مےں جےل کاٹ چکے تھے۔ان کے جانے سے ملک عموماً اور پی پی پی خصوصاًاےک منجھے ہوئے سےاستدان سے محروم ہو گیا ہے انکے پورے سےاسی کےرئےر مےں 2013ءکے انتخابات مےں اےک شکست تھی جبکہ باقی انتخابات مےں مرحوم نے شکست کا سامنا نہےں کےاتھا۔

ای پیپر دی نیشن