لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب صاف پانی کمپنی کے زےر اہتمام صوبے کی دےہی آباد ی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے موضوع پر دو روزہ مشاورتی سےمےنار کی افتتاحی تقرےب سے اردو اورانگرےزی زبان مےں خطاب کےا اور اس پروگرام پر عملدر آمد مےں ہونے والی تاخےر کے حوالے سے کھل کر دل کی باتےں کیں۔ وزےراعلیٰ نے پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کے حوالے سے نااہلی، غفلت، کوتاہی اور غےر پےشہ ورانہ انداز اپنانے پر کڑی تنقےد کی اور کمپنی کے سابق چےف اےگزےکٹو آفےسراوردےگر ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹادےاگےا ہے جن کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے اس پروگرام کے تخمےنے مےں اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔وزےراعلیٰ نے وہ تمام حقائق کھول کر سےمےنار کے شرکاءکے سامنے رکھے جس کی وجہ سے مفاد عامہ کے اس عظےم پروگرام پر پےش رفت نہےں ہوسکی۔وزےراعلیٰ نے اپنی تقرےرکے دوران ان اعدادوشمارکا بھی ذکر کےا جس کی وجہ سے پروگرام کی لاگت کا تخمےنہ 121ارب روپے بڑھا کر191ارب روپے تک پہنچاےا گےا۔ وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ کہاں تک سنو گے کہاں تک سناﺅں۔
وزیراعلیٰ/ خطاب