”پہلے وکلاءہا¶سنگ سوسائٹی کا معاملہ حل کیا جائے“

Jan 13, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری ودیگر ممبران نے پانامہ پیپرز لیکس کیس کی سماعت میں آنے والے پارلیمنٹیرین کو سپریم کورٹ میں داخل ہونے سےروک دےا ، انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وکلاءکی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے حوالے سے معاملات طے نہیں کیئے جائیں گے کوئی پارلیمنٹیرن سپریم کورٹ میں داخل نہ ہوگا کام نہ ہونے پر پیر کو کسی پارلیمنٹیرین کو بطور احتجاج سپریم کورٹ میںداخل نہیں ہونے دےا جائے گا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے جمعرات کے روز حکومتی ممبران بیرسٹر ظفر اللہ، نہال ہاشمی، چوہدری تنویر اور دیگر کو گیٹ پر روک لےا، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اٹارنی جنرل سمیت کسی وزیر اور حکومتی وکیل کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، وہ قیمت دیکر اراضی خرید رہے ہیں رقم بھی ایڈوانس ادا کی جاچکی ہے اس کے باوجود حکومتی ادارے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ وہ ان کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیراعظم سے اس حوالے سے بات کی جائے گی، بیرسٹر ظفرا للہ نے فوری طور پر وزیر اعظم سے بات کرکے وکلاءنمائندوں کو یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں