”پہلے وکلاءہا¶سنگ سوسائٹی کا معاملہ حل کیا جائے“ بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر ظفر اﷲ‘ نہال ہاشمی چودھری تنویر کو عدالت داخل ہونے سے روک دیا

Jan 13, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری ودیگر ممبران نے پانامہ کیس کی سماعت میں آنے والے پارلیمنٹیرین کو سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دےا۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وکلاءکی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے حوالے سے معاملات طے نہیں کیئے جائیں گے کوئی پارلیمنٹیرین سپریم کورٹ میں داخل نہیں ہوگا۔ کام نہ ہونے پر پیر کو کسی پارلیمنٹیرین کو بطور احتجاج سپریم کورٹ میں داخل نہیں ہونے دےا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے جمعرات کے روز حکومتی ممبران بیرسٹر ظفر اللہ، نہال ہاشمی، چودھری تنویر اور دیگر کو گیٹ پر روک لےا۔ بیرسٹر ظفراللہ نے فوری طور پر وزیر اعظم سے بات کرکے وکلاءنمائندوں کو یقین دہانی کروائی۔

وکلاءہا¶سنگ سوسائٹی

مزیدخبریں