بار میں کرپشن اور ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ مےری ترجےح ہے، سجاد اکبر عباسی

Jan 13, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہونے والے سالانہ انتخابات سال 2017-18 ءمیں حصہ لینے والے امیدواران راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروجیکشن میٹنگ کے دوران صدر کے امیدواران سجاد اکبر عباسینے وکلاءسے خطاب کے دوران کہا کہ میں سال 1998 سے اس بار کا ممبر ہوں اور اسی بار کی بدولت میں آپ لوگوں کی بدولت ممبر پنجاب بار کونسل بنا اور اب امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار کا الیکشن لڑ رہا ہوں میں نے ہمیشہ سینئرز کی عز ت اور جوئنیر ز سے شفقت کے رشتے کو قائم رکھا ہے اور انشاءاللہ اس رشتے کو آگے بھی قائم رکھیں گے میرے نزدیک بار کی فلاح و بہبو د کے کاموں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور بار میں کرپشن اور ٹاوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے احسن اقدام اٹھانا ہے نئے آنے والے ووکلاءکی بہتر افزائش کرنا اور ان کو بہتر ماحول فراہم کرنا جس میں ان کے لئے سینئرز ووکلائاورجج حضرات کے لیکچرکا اہتمام کرنااور ان کو پریکٹس کےلئے ساز گار ماحول مسیئر کرنا ضروری ہے ۔ میں نے بطور ممبر پنجاب بار کونسل بھی اپنے فرائض کو جس طرح بنھایا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے اس لئے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اپنے قیمتی ووٹ سے نوازیںتاکہ میں اور مزید فعال کردار ادا کر سکوں صدر کے دوسرے امیدوار ظہیر الدین بابر نے اپنے خطاب کے دوران ووکلاءسے کہا کہ میں 1995 سے اس بار میں بطور وکیل کے پریکٹس کر رہا ہوں اور آج اپنے آپ کو اس ڈائس پر بطور صدر کے امیدوار آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں میں کوئی ایسا وعدہ نہیں کروں گا کہ جو بعد میں پورا نہ کر سکوں اور آپ سب کے سامنے مجھے ندامت کا سامنا کرنا پڑے البتہ اگر اللہ تعالیٰ کے کرم سے آپ لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا تو میں انشاءاللہ ووکلاءکی فلاح و بہبو د کےلئے بہتر اقدامات کر وں گا کہ جس سے کالے کوٹ کی توقیر میں اضافہ ہو اور کوئی ایسا اقدام نہیں ہونے دیں گے یا ڈائس پر الیکشن بہت سالوں سے دیکھتا آ رہا ہوں کہ الیکشن لڑنے والے امیدوار پہلے تو بہت وعدے و عید کرتے ہیں لیکن جیتنے کے بعد کوئی وعدہ پورا نہیں کرتے ۔ لائر ہسپتال کی تعمیر اور ووکلاءکےلئے بہترین ماحول مہیا کرنا تاکہ ہمارے آنے والے نوجوان ووکلاءکو بہتر ماحول ملے اور وہ ایک اچھے وکیل بن کر اس بار کا نام روشن کریں نائب صدر کے امیدوار ان چوہدری فراضت اور فخر عباس شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر میں کامیاب ہوا تو وکلاءکےلئے دو سو نئے چمبر تعمیر کرائیں گے اور اگر ایگزیکٹو باڈی مجھے اجازت دے دے تو جہلم روڈ والی مسجد کو بھی ازسر نو تعمیر کر کے اس کی وسعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ چوہدری فراضت نے کہا کہ میں بھی ایسا کوئی وعدہ نہیں کروں گا جو پورا نہ کرسکوں کیونکہ میں سال 2011 ءمیں بھی ایگزیکٹو ممبر رہ چکا ہوں اس لئے مجھے پتہ ہے کہ نائب صدر کے کتنے اختیارات ہو تے ہیں آپ ووٹ دیں گے تو آپ کی بہتر نمائندگی کر سکوں گا امیدوارن برائے جنرل سیکرٹری طارق فانی ،چوہدری یاسر محمود چٹھہ ،عرفان احمد خان نیازی ،غلام دستگیر نے کہا ووکلاءکے مسائل اور متوسط طبقے سے آنے والے نئے ووکلاءکو جن پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے اس پر فوکس کریں گے کیونکہ غریب گھر سے پڑھ لکھ کر آنے والے وکیل کی سفید پوشی ہی اُس کی کل جمع پونجھی ہوتی ہے حالانکہ کئی دوست ایسی مشکلات کا شکار ہیںکہ مجھے بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ اُن کے پاس پریکٹس کےلئے کالا کوٹ اور اس کے نیچے پہننے والی سفید شرٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے یہ بار ایسوسی ایشن کی ذمہ دار ی ہے کہ ایسے ووکلاءکی معاونت کی جائے اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گا ۔ امیدواران برائے جوائنٹ سیکرٹری ایم ایاز بھٹی اور نرگس شبیر علوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انشاءاللہ اگر اللہ نے موقع دیا تو جو قرض ہم پر بار کا ہے اور جو ہم کو بار نے عزت سے نوازا ہے ہم اس قرض کو ضرور اُتارنے کی کوشش کریں گے ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل سردار بلال قیوم خان نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنانس سیکرٹری کےلئے فہیم قریشی بلامقابلہ منتخب ہوئے ،ایڈیٹر عبدالرحیم عباسی اور ایگزیکٹو ممبران میں طاہرہ عباسی ،میاں نعمان اکرم ،محمد شکیل ،ارشد رضوان ،افضال قریشی ،عمران خالد،قیصر ہارون گل ،شیخ اسداصغر،راجہ محمد غفار ،محمد حفیظ کھوکھرمنتخب ہو چکے ہیں آخرمیں صدر بار شوکت رﺅف صدیقی نے تمام معزز ممبران سے پورا سال تعاون کرنے پران کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں