لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت پنجاب کی سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو کام سے روکنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اس معاملے کو زیر سماعت درخواست سے علیحدہ کر دیا ہے۔اب عدالت کے رو برو اپیل میں چار یونیورسٹیوں پنجاب یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج وویمن یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی اور نواز شریف انجئینرنگ یونیورسٹی ملتان میں قائم مقام وائس چانسلرزکو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا معاملہ زیر سماعت آئے گا۔ سماعت پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دلائل سے پیدا ابہام کے باعث گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور صادق یونیورسٹی فار وویمن بہاولپورکے وائس چانسلرز کو کام سے روکنے کا معاملہ اپیل سے علیحدہ کرتے ہیں۔
ہائیکورٹ نے جی سی سمیت 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا
Jan 13, 2017