پاکستان طالبان، حقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید کارروائیاں کرے ، فوجی امداد کا ازسرنو جائزہ لیںگے‘پیوٹن امریکی اتحاد توڑنا چاہتے ہیں: نامزد امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں کرنی ہوں گی۔ پاکستان کو اپنی ساری توجہ افغان سرحد پر لگانا ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح نہیں۔ پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان ملکر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں۔ افغانستان کو محفوظ بنانا میری اولین ترجیخ ہو گی۔ پاکستان اور افغانستان کو افغان طالبان پر دباؤ ڈال کر مذاکرات پر آمادہ کرنا ہو گا۔ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھاؤں گا۔ پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...