بینظیر قتل کیس کا جج تبدیل مشرف کو طلب کر رکھا تھا

Jan 13, 2017

کراچی (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جج نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 16 جنوری کو طلب کر رکھا تھا جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو مقدمے کے آخری گواہ کے طور پر طلب کیا گیا تھا بینظر بھٹو کے قتل کا مقدمہ اپنے آخری مراحل میں ہے مقدمے کا فیصلہ اسی ماہ سنایا جانے کا امکان تھا۔

مزیدخبریں