ایل او سی عبور کرنے والے بھارتی فوجی کی حوالگی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا: سکیورٹی ذرائع' ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا‘انڈین میڈیا کا چندو کی جلد رہائی کا دعویٰ

اسلام آباد +نئی دہلی ( سپیشل رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) ایل او سی عبور کرنے والے بھارتی فوجی کی حوالگی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی چندو چون سے ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں بھارتی میڈیا نے چند چون کی جلد رہائی سے متعلق دعویٰ کیا تھا اپنے دعویٰ میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارتی ڈی جی ایم او کی پاکستانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ چندو چون کے معاملے پر پاکستانی ڈی جی ایم او سے 15 سے 20 مرتبہ بات ہوئی ہے۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے انکوائری مکمل اور چندہ کی جلد رہائی کا بتایا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے چندو کے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔ بھارتی فوجی چندو چون اکتوبر 2016ء میں پاکستانی سرحد پار کرنے پر گرفتار ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...