سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف ہسپتال میں طبی معائنہ، تمام ٹیسٹ کلیئر آئے

اسلام آباد( وقائغ نگار خصوصی ) سابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور درد کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق پرویز رشید کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کی اجازت سے گھر واپس چلے گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت پر تجویز کردہ ادویات لینے، مکمل آرام، کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ نہ لینے اور مکمل پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...