لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2فیصد اضافی ٹیکس غیرقانونی قرار دے دیا

 لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2فیصد اضافی ٹیکس غیرقانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس کی دفعہ4کے تحت ہی ٹیکس لیا جا سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یونی ڈائینگ سمیت دیگر ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ٹیکسٹائل انڈسٹری ٹیکس کی زیرو ریڈڈ کیٹیگری میں آتی ہے۔ زیرو ریڈڈ ہونے کے باوجود 2فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا جو سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3کی ضمنی دفعہ ون اے کے منافی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری پر 2فیصد اضافی ٹیکس کوغیر قانونی قرار دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن