راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ الیکشن مشکل حالات میں ہوں گے۔ کئی محکموں میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ لوگ ہیں۔ ایک کو معطل کرو، دوسرا اس سے بڑا چور آ جاتا ہے۔ راولپنڈی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تعریف نہیں سیاسی وفاداری کی۔ اصولوں کی خاطر وزارت چھوڑ دی۔ کئی سابق وزراء اور وزراء اعظم کو کوئی منہ نہیں لگاتا۔