مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا‘ نوازشریف کا بیان قبول نہیں: لیگی ایم این اے عاشق گوپانگ

Jan 13, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عاشق گوپانگ نے نوازشریف کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سردار عاشق گوپانگ نے کہا کہ نوازشریف نے مجیب الرحمن کو محب وطن پاکستانی قرار دیا ہے۔ مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا۔ جو بات سیاسی مخالف ثابت نہ کر سکے‘ اسے خود تسلیم کر لیا گیا۔ لگتا ہے بھارتی ایجنٹوں نے نوازشریف کو ہمنوا بنا لیا ہے۔ یہ بیان کسی محب وطن پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں۔ ایسے ہی ایک بیان نے بانی ایم کیو ایم کو زیرو بنا دیا۔ اس بیان کے اثرات بھی بانی ایم کیو ایم کے بیان سے کم نہیں ہونگے۔ نوازشریف کا بیان (ن) لیگ کی قیادت اور پارٹی کیلئے خودکش حملہ ہے۔

مزیدخبریں