سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک نمبر 36بڑوئیہ کے قریب ریلوے کراسنگ لیول پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق ہوگئے، ٹریکٹر ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے، ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، بتایا گیا ہے کہ ونیکے تارڑ ضلع حافظ آباد کے رہائشی زمیندار رضا حسین اور منصور احمد مقامی شوگر ملز میںگنا ان لوڈ کرکے واپس جا رہے تھے، وہ بڑوئیہ کے قریب ریلوے کراسنگ لیول پر لائن عبور کرتے ہوئے فیصل آباد سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔