کر اچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ‘ پولیس اہلکار جاں بحق

Jan 13, 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس کانسٹیبل 25 سالہ شاکر احمد ولد شکیل گلبرگ تھانے میں اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا موٹر سائیکل سوار دو ملزمان جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب اس پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شاکر کے سر میں گولی لگی اوروہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔ بعدازاں پولیس موقع پرپہنچی اورمقتول کانسٹیبل شاکر کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچانے کے علاوہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول قبضے میں لے لئے۔ ایس ایس پی وسطی ریزرو میں تعینات کا نسٹیبل شاکر احمد ولد محمد شکیل کی نما ز جنا زہ ڈی آئی جی غربی کے آفس گلبرگ میں ادا کر دی گئی ۔ اس مو قع پر پو لیس کے خصوصی دستے نے شہید سلا م پیش کیا اور پھو لو ں کی چادر چڑھا ئی ۔ نما زہ جنا زہ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، افسر ان رینجر ز سندھ ، زونل ڈی آئی جیز ، ضلع ایس ایس ییز و دیگر سینئر پو لیس افسران سمیت شہید کا نسٹیبل کے عزیز و اقارب ورثاء کے علا وہ اہلیا ن علا قہ نے بھی شرکت کی ۔ وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے شہد کا نسٹیبل کے ور ثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے شہید کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس مو قع پر انہو ں نے شہید کے قانو نی ور ثاء کے لئے محکمہ پو لیس کی جا نب سے تما م تر مر وجہ مراعات امداد کا اعلا ن کر تے ہو ئے ڈی آئی جی ویسٹ کو اس حوالے سے جملہ دستا ویزی امور جلد مکمل کر نے کی ہدایات دیں ۔

مزیدخبریں