قصور جیسے واقعات روکنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے‘ سپیکر ایاز صادق

Jan 13, 2018

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سانحہ قصور جیسے المناک واقعات کا اعادہ روکنے کی خاطر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو تحریری تجاویز پیش کر نے کی ہدائت کر دی ہے۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران اس موضوع پر ہونے والی بحث کے دوران اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ تمام بچے پاکستان کے بچے ہیں ہمیں ان کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایسے واقعات کے فوری بعد انصاف دلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔ یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان اور ہمارے بچوں کا مسئلہ ہے۔تجویز دی جائے کہ ایسے واقعات کو ایوان کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے سپرد کریں یا اس کیلئے کوئی خصوصی کمیٹی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں