راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے جمعہ کے روز 39فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے دیگرمقدمات میں 30شہادتیں قلمبند کر لیں،سیشن کورٹس نے استغاثہ کی طرف سے الزامات ثابت نہ کرنے پر گیارہ ملزمان کو رہاکر دیا جبکہ منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم کو ایک سال قید اور سات ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، مصالحتی سینٹر میں آئے تین کیسز فرقین میں صلح کے بعد نمٹا دیئے گئے جبکہ مختلف مقدمات میں گرفتار بارہ ملزمان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگائی گئی۔سیشن کورٹس نے قتل کے دو اور منشیات کے چار مقدمات نمٹا کر زیرسماعت مقدمات میں بالترتیب چودہ اور تین شہادتیں قلمبند کیں اسی طرح سول کورٹس نے 32کیس نمٹا کر دیگر مقدمات میں 13شہادتیں ریکارڈ کرتے ہوئے ایک اپیل کا بھی فیصلہ سنایا۔
39 فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے ، دیگرمقدمات میں 30شہادتیں قلمبند
Jan 13, 2018