دین سے دوری نے معاشرہ برباد کر دیا: میاں جمیل

Jan 13, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) دین سے دوری نے معاشرہ برباد کر دیا۔ قوم اجتماعی توبہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابو ہریرہؓ اقبال ٹائون کریم بلاک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے بعد بچوں کے قتل کے واقعات سے انسانیت شرما جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں بچی کا قتل اور پھر پولیس کی فائرنگ سے دو شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں