تحریک انصاف شعبہ خواتین کے وفد کی قصور میں زینب کے اہلخانہ سے ملاقات ، اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ خواتین کے وفد کے ہمراہ قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے گھر پہنچیں ،چیئرمین عمران خان اور اپنی طرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ قصور میں اس لرزہ خیز واقعہ کے بعد قصور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ وہ قصور کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر سکے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ کاغذی کاروائی کرنے اور روایتی نوٹس لینے کی بجائے اپنے استعفیٰ کی طرف آئیں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کریں اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو بھی اب مستعفی ہو جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...