لاہور (سپورٹس رپورٹر) کیمپس یونائیٹڈ نے پاکستان ساکر سکول کو 3کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کیمپس یونائیٹڈ اور پاکستان ساکر سکول کا مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا ۔کیمپس یونائیٹڈ نے میچ کے 12 ویں منٹ میں طیب کے گول کی بدولت پاکستان ساکر سکول پر ایک گول کی برتری حاصل کی جسے پی ایس ایس کے سٹرائیکر محسن نے میچ کے 49 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ختم کردیا۔میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر 4-3 گول سے کیمپس یونائیٹڈ کے حق میں رہا۔