لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان پولو کپ 2018ء کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس بلیک نے زرعی ترقیاتی بینک کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک نے زرعی ترقیاتی بینک کو 6-4 سے ہرا دیا۔ پہلے چکر میں ماسٹر پینٹس نے ایک جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس بلیک نے تین گول جبکہ تیسرے چکر میں زرعی ترقیاتی بینک نے ایک گول کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک نے چوتھے چکر میں دو جبکہ زرعی بنک نے ایک گول کیا ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے میچ 6-4 سے جیت لیا۔