لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز ویمن کوالیفائرز ہاکی ایونٹ میں چائنیز تائپے ٹیم نے پاکستان کو افتتاحی میچ میں تین صفر سے ہرا دیا۔ تھائی لینڈ میں منعقد ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا میچ چائنیز تائپے کے خلاف کھیلا جس میں وقفہ تک حریف ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں چائنیز تائپے ٹیم نے مزید دو گول کر کے میچ تین صفر سے جیت لیا۔