واپڈا ٹی پی ٹی وی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

Jan 13, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)) محکمہ جاتی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پی ٹی وی کوہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا پی ٹی وی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 231 رنز سکور کیے۔ سعود شکیل نے 47، حسن رضا نے 34 اور محمد عرفان نے 33 نمایاں رنز بنائے۔ عرفان نے تین، منصور امجد اور خالد عثمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واپڈا ٹیم نے ایک وکٹ پر 234 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ کامران اکمل نے 87 اور سلمان بٹ نے 75 اور بسمہ اﷲ خان نے 67 نمایاں رنز بنائے۔

مزیدخبریں