بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

Jan 13, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پانچویں بلائنڈ عالمی ایک روزہ کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا دیا۔عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 40 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ہیں۔ محمدجمیل نے 94 جبکہ کپتان نثار علی نے 62رنز سکور کئے۔ جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.5اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے دیپک پٹیل نے79رنز بنا ئے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔وینکٹش 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ظفر اقبال نے 2جبکہ ہارون خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دیپک پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈ سن تھے جنہوں نے میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے،عجمان رمداں ہوٹل کے منیجر افتخار ہمدانی ،پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سید سلطان شاہ نے ڈیو رچرڈ سن اور اور افتخار ہمدانی کو شیلڈ پیش کیں۔

مزیدخبریں