ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے۔ پاک فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمہ دار تقرری ہوتی ہے آرمی چیف فور سٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے، ذمہ دار شخص کا غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے۔ جارحیت مسلط کرنے کی ان ک یاپنی خواہش ہوسکتی ہے۔ بھارت ہمارا حوصلہ جاننا چاہتا ہے تو کوشش کرکے دیکھ لے پاکستان کے پاس مستند جوہری صلاحیت موجود ہے۔ جوہری صلاحیت مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔ ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے۔
جوہری صلاحیت مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے، بھارت کوشش کرکے دیکھ لے مس ایڈونچرکا جواب دینگے: فوجی ترجمان
Jan 13, 2018 | 21:18