’’مالک کو کرایہ سے مطلب، کرایہ دار مکان بند رکھے یا کھولے‘‘ سپریم کورٹ نے بابرہ شریف کی درخواست مسترد کردیغیر شادی شدہ ہوں‘ اداکارہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے کرایہ دار جیولر کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت نے قرار دیا جیولر آپ کو کرایہ پورا ادا کر رہا ہے۔بابرہ شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ جیولر کرایہ ادا کر رہا ہے مگر میری جائیداد کو متنازعہ بنا رہا ہے۔ جیولر نے دکان بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اس کی ویلیو خراب ہو رہی ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ مالک کو کرایہ سے مطلب ہے کرایہ دار دکان بند رکھے یا کھولے اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بابرہ شریف چاہتی ہیں کہ معائدے کو ختم ہونے سے پہلے جائیداد مل جائے تاکہ زیادہ کرایہ پر چڑھا دیں۔بابرہ شریف نے کہا کہ میں غیر شادی شدہ ہوں۔ بچے نہیں اس لیے مجھے تنگ کیا جارہا ہے۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ بابرا شریف کو جائیداد کا کرایہ وقت پر ملنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...