لنڈی کوتل (اے پی پی) ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل جمرود میں ایک گھر کے باہر بم رکھا گیا تھا جس کو سکیورٹی اداروں نے ناکارہ بنا دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جمرود کے علاقہ غازیزہ میں زاہد اللہ کے گھر کے ساتھ بم رکھا گیا تھا جو کہ سکیورٹی فورسز حکام اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے بم ڈسپوزبل سکواڈ کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔