کراچی: میر ظفر اللہ جمالی روبصحت سینے میں تکلیف پر ہسپتال لایا گیا تھا

Jan 13, 2019

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) ڈاکٹروں کے مطابق ،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔میر ظفراللہ خان جمالی کو دو روز پہلے سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر آغاخان ہسپتال لایا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ظفراللہ جمالی کو گھٹنوں میں درد سمیت دل کا مرض لاحق ہے۔چند روز قبل جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔

مزیدخبریں