عمران کی بنی گالہ رہائش گاہ کے قریب مسجد میں نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 13, 2019

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے قریب مسجد میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ ادا کی گئی جہاں وزیر اعظم نے بھی نماز پڑھی ، وزیر اعظم کے نماز پڑھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے یہ تصاویر سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کر دیں ۔مسجد میں نماز پڑھنے والے لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان بھی شامل تھے ۔
عمران/ تصاویر

مزیدخبریں