لاہور بار،عاصم چیمہ صدر منتخب ، سیکرٹری کے لئے مقصود کھوکھر ، عدیل احسان کی واضح برتری

Jan 13, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایشیا کی سب سے بڑی لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق رات گئے تک جاری رہنے والی گنتی کی برتری کے مطابق صدارت کا تاج محمد عاصم چیمہ کے سر سج گیا جبکہ نائب صدر کی نشستوں پر اعجاز بصرا اور پرویز سلہری واضح برتری کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن رہے ، سیکرٹری کی دو نشستوں پر ملک مقصود کھوکھر اور ملک عدیل احسان بھاری اکثریت سے آگے رہے۔ فنانس سیکرٹری کے لئے راجہ نعمان علی کامیاب ہوگئے ۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ سمیع اللہ خان نے حاصل کرلی ۔ نائب صدر ماڈل ٹاﺅن کے لئے سید مجتبیٰ کاظمی نے اڑھائی ہزار ووٹوں کی برتری سے بشیر خان کو شکست دی آڈیٹر کی سیٹ پر مرزا اصغر بیگ کامیاب ہوگئے ، جبکہ جائنٹ سیکرٹری کے لئے زرغام وحید بٹ کو واضح برتری حاصل رہی، اور نائب صدر لاہور کینٹ کی سیٹ پر رانا منظور نے میاں سخاوت پر برتری حاصل کر لی۔ الیکشن کے دوران کل 5062 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ٹرن آ¶ٹ 59 فیصد رہا۔ انتخابات میں صدر کے عہدے پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو ا۔ جن میں چوہدری اویس احمد قاضی، خواجہ نیئر اور محمد عاصم چیمہ شامل تھے۔ نائب صدر کی نشست پر 6 امیدوار اعجاز بسرا، بابر ہمایوں چوہان، پرویز سلہری، رانا آصف، رانا محمد نعیم اور عمران ملک میں مقابلہ ہوا۔ سیکرٹری کی نشست پر 8 امیدوار آصف شاکر، ابرار حسین چوہدری، پیر سید فرید الحق چشتی، مدثر بٹ، ریحان احمد خان، ملک عدیل احسان، ملک مقصود کھوکھر اور نصیر بھلہ میدان میں تھے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے تحسین طاہر گجر، راجہ فیصل شہزاد، ضرغام وحید بٹ، میاں اسامہ اور میاں غلام مصطفی نے مقابلہ کیا۔ فنانس سیکرٹری کے لئے راجہ نعمان علی اور نعیمہ مشتاق شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست کے لئے سمیع اللہ خان اور میاں رضا محمود میں جوڑ پڑا۔ نائب صدر ماڈل ٹاون کی نشست پر چوہدری شبیر خان اور سید مجتبیٰ کاظمی میں کانٹے کا جوڑ پڑنے کے بعد فیصلہ ہوا۔ نائب صدر کینٹ کی نشست پر رانا منظور احمد اور میاں سخاوت مد مقابل تھے۔ آڈیٹر کی نشست پر چوہدری عمران رفیق بھنڈارہ اور مرزا اصغر بیگ میں جوڑ رہا۔ ممبر ایگزیکٹو کی نشست کے لئے دس امیدوراروں میں سے 7 پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔ جن میں تنویر احمد خاں، رجب علی، عمیر چوہدری، لیاقت علی سعید، مشرف انور قاضی، ملک محسن قیوم اور نیک محمد چوہدری شامل ہیں۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض چوہدری عمران مسعود نے سر انجام دئیے۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف بائیو میٹرک سے تصدیق شدہ ووٹرز ہی ووٹ کاسٹ کر نے کے اہل تھے لیکن بائیو میٹرک سسٹم ناکام ہو گیا اور پولنگ مینوئل سسٹم کے تحت ہوئی۔
لاہور بار
لاہور(نامہ نگاران) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات میں شہید اسلم جوڑا 730 ووٹ لیکر صدر جبکہ عرفان یوسف رائے707 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، حامی وکلا نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ الیکشن کمیشن کے فرائض نوید کھوکھر، ملک عارف علی اور سید حسن بہادر نے سرانجام دئیے، ضلع کچہری میں پو لنگ صبح آٹھ سے لیکر شام چار بجے تک جاری رہی ۔ شہید اسلم جو ڑا 730 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے انکے مد مقابل رانا وقاص 607 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ پرویز عابد ہرل 584 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کا نٹے دار مقا بلے کے بعدعرفان یو سف رائے707 ووٹ لیکر کا میا ب ہو ئے ان کے مد مقابل محسن یعقوب بٹ 702 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،احمد بلال ڈھلوں 658 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے سیئنر نائب صدر کی سیٹ رفیع طارق بھٹی نے1118 ووٹ حاصل کرکے جیت لی انکے مد مقابل امیدوار ظفر اللہ منہیس523 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، نائب صدر کی نشست پر پر رانا مشتاق 1066 ووٹ لیکر کا میا ب قرار پا ئے ان کے مد مقا بل عظیم بھٹی 910 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، جا ئنٹ سیکرٹری کی سیٹ قاضی حسن فاروق 1463 ووٹ حاصل کرکے سیٹ حا صل کر لی انکے مدمقابل امیدوار عرفان منیر کمبوہ569 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے فنا نس سیکر تری کی نشست پر حا فظ ذیشان علی نے1363 ووٹ لیکر کا میا بی حا صل کی. انکے مدمقابل ملک طیب 677 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.آڈیٹر کی نشست جہانگیر سندھونے 1290 ووٹ حاصل کرکے جیت لی انکے مد مقابل امیدوار عدنان صدیق کو742 ووٹ ملے اسی طرح لائبریری سیکرٹری کی سیٹ نفیسہ طاہرہ نے 1084 ووٹ لیکرجیت لی انکی مد مقابل امیدوار شمیم کوثر 956 وو ٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے سالانہ انتخابات میں جی ڈی اے اور اقبالین گروپس کے حمایت یافتہ رانا عارف محمود صدر جبکہ رائے شاہ ریز خاںجنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔بار کے انتخابات میںرانا عارف محمود453ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ اُن کے مد مقابل ملک نزاکت علی پھلروان نے291ووٹ حاصل کیے۔رائے شاہ ریز خاں486ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری جبکہ اُن کے مدمقابل سید عاصم مسعود بخاری نے256ووٹ حاصل کیے۔ دیگر عہدیداران میںعمر بلال تارڑ نائب صدر،میاں رشید بھٹی جائنٹ سیکرٹری، شیخ محمد عاطف فنانس سیکرٹری، عامر ریاض بھٹی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔کامیابی پر جی ڈی اے گروپ اور اقبالین گروپ کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میںصدر سردار فاخر علی اور جنرل سیکرٹری رشید نواب منتخب ہوگئے۔ سالانہ انتخابات میں سولہ سو سے زائد ووٹوں میں سے ساڑھے 12 سو ووٹ کاسٹ ہوئے۔چیئرمین الیکشن کمیشن کے مطابق سردار فاخر علی ایڈووکیٹ صدر۔نائب صدر سجاد بخاری۔جنرل سیکرٹری رشید نواب۔فنانس سیکرٹری نجمہ سحر۔لائیبریری سیکرٹری شفاقت علی منتخب ہوگئے۔جیتنے والے عہدیداران کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور دربار بابا بلھے شاہ حاضری دی اور چادر چڑھائی۔نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سالانہ انتخابات میں رائے عابد حسین کھرل ایڈووکیٹ صدر اور حافظ غلام شبیر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔پولنگ نتائج کے مطابق رائے عابد حسین کھرل ایڈووکیٹ259ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ حافظ غلام شبیر ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری کامیاب ہوگئے دیگر عہدیدراروں میں رائے شہزادارشرف بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری، رائے شاہجہان بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری ،اسد اللہ بابر لائبریرین سیکرٹری اور رائے ثنااللہ ایڈیٹر بھاری اکثریت سے جیت گئے جبکہ پروفیشنل لائرز گروپ کے رائے یٰسین بھٹی26 ووٹوں کی برتری سے نائب صدر منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے کل رجسٹرڈ ووٹ 686تھے جن میں سے کل 472ووٹ کاسٹ ہوئے رائے عابد حسین کھرل ایڈووکیٹ پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ان کے حامی وکلاءنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شہر بھر کا جلوس نکالنے کے علاوہ لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں اس بار بھی چودھری ولائت علی ایڈووکیٹ گروپ کے رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ صدراور انصار احمد رندھاوا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 1511 ووٹر ز میں سے 1313 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے 717 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل رانا وزیر علی ایڈووکیٹ نے 578 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کے لیے انصاراحمد رندھاوا 784 ووٹ لیکر کامیاب اورانکے مدمقابل ملک عمر حیات وٹو ایڈووکیٹ 512 ووٹ لے سکے دیگر عہدوں پرنائب صدر کیلئے اجمل فاروق موہل نے835 ووٹ اور انکے مدمقابل شہباز نذیر 421 ووٹ لے سکے جوائنٹ سیکرٹری کیلئے رضوان سخاوت ایڈووکیٹ 711 ووٹ لیکر کامیاب انکے مدمقابل ملک عقیل اختر 544 ووٹ لے سکے آڈیٹر جنرل کی نشست پر مصباح رانا 669 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں جبکہ راحیل مرزا 609 ووٹ حاصل کرسکیں۔ رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ کے صدر ،انصار احمد رندھاوا کے جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران کی کامیابی کی خوشی میں ان کے حامی وکلاءنے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ بار الیکشن بورڈ فیصل آباد کے مطابق چودھری نوید مختار گھمن 2004 ووٹ لیکر صدر، عظمیٰ سندھو 1194 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر، رانا شاہد منیر 1101 ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری جبکہ رانا خضر حیات خان 952 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری اور رابعہ حبیب الرحمن 1273 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔ بار کا الیکشن جیتنے پر حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بار میں وکلاءکے حامیوں نے قانون شکنی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے راﺅنڈ کے راﺅنڈ خالی کردئیے۔ اس موقع پر وہاں موجود پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری محمد رضا 101ووٹوں کی برتری سے صدر، ملک محمد شبےر 303 ووٹوں کے فرق سے سیکرٹری،سی اےم اسلم 288ووٹوں کی برتری سے نائب صدر منتخب ہوگئے۔ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری محمد رضا 515ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے، رانا شاہد امین 414ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ خواجہ شعےب مشتاق نے 135ووٹ حاصل کئے۔ ملک محمد شبےر 685ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل بےرسٹر خرم مشتاق راءنے 383ووٹ حاصل کئے۔ سی اےم اسلم 674ووٹ لیکر نائب صدر بن گئے جبکہ غزالہ عدنان راجپوت بھٹی نے 386ووٹ لئے۔ ساہیوال میں ملک محمد سلیم کوڈھن ایڈووکیٹ 615 ووٹ لیکر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، نائب صدر مہر محمد یونس جاونس نے 553 لئے، جنرل سیکرٹری کیلئے چودھری محمد ندیم بشیر 493 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چودھر ی محمد ذیشان یٰسین 629 لیکر کامیاب ٹھہرے۔ وہاڑی میں ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں فرینڈز اتحاد گروپ نے میدان مار لیا۔ فرینڈز اتحاد گروپ کے شکیل احمد تارڑ 506 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے صدر منتخب جبکہ علی اعجاز 416 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری بن گئے، انہوں نے 686 ووٹ حاصل کئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے رابعہ خان نے 339، فنانس سیکرٹری فیصل محمود نے 377 ووٹ، ایڈیٹر صفوان چیمہ 350 ووٹ اور لائبریر ی سیکرٹری علی انور 353 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات الیکشن صدر کی سیٹ پر شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ 643 ووٹ لیکر کامیاب، مدمقابل قاضی ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ نے 380 ووٹ حاصل کیے ، نائب صدر کی سیٹ پر فخر الزمان رانجھا ایڈووکیٹ 759 ووٹ لیکر کامیاب مدمقابل ارشد عارف ہاشمی ایڈووکیٹ نے 219 ووٹ حاصل کئے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عدنان صدیق ایڈووکیٹ 628 ووٹ لیکر کامیاب مدمقابل عمران خان ایڈووکیٹ نے 401 ووٹ حاصل کیے مجموعی طور پر 1238 میں سے 1030 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا۔
بار الیکشن

مزیدخبریں