عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے : بلاول

Jan 13, 2019

کوٹری ( ایجنسیاں+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے، عمران خان نے حکومت تو حاصل کرلی لیکن عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ پیپلز پارٹی نے صرف اور صرف عوام کی خدمت کی، ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مت للکاریں،50 لاکھ گھر دینے تھے، انہوں نے لوگوں کے سر سے چھت تک چھین لی ہے۔ کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات پر الزامات لگاتے ہوئے انہوں کہا کہ تحریک انصاف کو دھاندلی کرکے حکومت ملی۔ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مت للکاریں۔ حکومت جتنا آگے جا رہی ہے ملک اتنا ہی پیچھے جا رہا ہے، معیشت کا برا حال ہوگیا ہے، عوام مہنگائی سے تنگ ہیں، ملک میں غریبوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں۔ منتخب حکومت کے 6 ماہ کے دوران بیرون ملک سے 10 ارب 72 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ وزیر کہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے جبکہ عوام 2 وقت کی روٹی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے سندھ کا پانی اور بجلی بند کردیا ہے، حکومت کو پگڑیاں اچھالنے کے کچھ نہیں آتا۔ ہم کسی جعلی جھوٹی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے۔ پیپلز پارٹی انتقامی سیاست کا کڑا مقابلہ کرے گی۔ عمران کٹھی پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہے، ہمیں نکالنے پہلے بھی ناکام ہوئے ابھی ہوں گے۔ کرکٹ میں امپائر کی انگلی، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔ عوام سے سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہمارے صبر کا امتحان مت لو، تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے ان سے سبق سیکھو۔ سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کے ساتھ محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ خان صاحب سیاست سے پہلے سیاست کے اصول تو سیکھو۔ آپ نے اقتدار تو حاصل کر لیا ۔ قوم کا وقار قائم نہ رکھ سکے۔ سارے وعدے، دعوے جھوٹ نکلے۔ انہوں نے کہا وفاق کا سلیکٹڈ وزیر اعظم اور پنجاب کا بزدار مراد شاہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ سازشیں کر کے ہمیں نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ہونگے۔ پگڑیاں اچھالنے کے سوا اس حکومت کو کچھ نہیں آتا۔ انتقامی سیاست کا مقابلہ کرینگے۔ خان صاحب اپنے وعدے کئے سب فراڈ نکلے افلاطونی حکومت کو آج تک پتہ ہی نہیں چلا ڈالر کی قیمت کیوں پڑھی عوام نے کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دیا سبز باغ عوام کیلئے کانٹوں کا ہار بن گئے۔ آپ اور آپکے لاڈلوں نے حکومت تو حاصل کی لیکن وعدوں کی پاسداری نہ کر سکے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ اگر عوام نے اسلام آباد پرچڑھائی کا فیصلہ کر لیا تو تمہاری جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ڈھونک دیں گے، تم ہمارے صبر کا امتحان مت لو تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے، انکے انجام سے سبق سیکھو۔ باز نہ آئے تو تمہیں بتائیں گے ورنہ مودی کا بدلہ کیسا ہوتا ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے لوگوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو جعلی حکومت سے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مت للکاروزہریلی زبان سے عوام کے زخموں پر پرعزم نہیں رکھا۔
بلاول

مزیدخبریں