پنجاب حکومت کا احسن اقبال،رانا ثناءاللہ اور جہانگیر خانزادہ کی سکیورٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے تین رہنما¶ں کی پولیس سیکورٹی برقرار رہے گی جبکہ متحدہ علماءکونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو نجی سیکورٹی رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش کے بعد پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تین رہنما¶ں احسن اقبال،رانا ثناءاللہ اور ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کی سیکورٹی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
،تاہم متحدہ علماءکونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کو کوئی پولیس سیکورٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگی رہنما¶ں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
سکیورٹی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...