کرکٹرزبیگمات کو میدانوں سے دوررکھیں: سری لنکن وزیر کھیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دیدیا۔حال ہی میںلاستھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلئے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول لیا،اس جگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ صورتحال شرمناک تھی، میں کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی بیویوں کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھیں اور توجہ کھیل پر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...