بلوچستان کے غلام فاروق نے دانتوں سے ٹرک اور کار کھینچ کر حیران کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) بلوچستان کے رہائشی ایشین اسٹرونگ مین غلام فاروق اور اس کے بیٹے نے تاریخی شہر لسبیلہ میں ہونے والے جشن لسبیلہ سپورٹس فیسٹیول میں اپنی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ یوں تو دنیا میں کئی کرتب باز منفرد کرتب دکھاتے ہیں لیکن بلوچستان کے نوجوان اسٹرونگ مین غلام فاروق جو اپنی طاقت اور دانتوں کے زور پر سینکڑوں ٹن وزنی گاڑی کھینچنے کا ہنر رکھتا ہے۔باپ تو باپ بیٹا عزیر فاروق بھی کسی سے کم نہیں، کم عمری میں ہی اپنی ہمت اور طاقت کی بنا پر دانتوں کے زور سے کار ، ٹرک کو کھنچنا اور بازؤں کے زور سے موٹرسائیکلیں روکنا جیسے انوکھے کارنامے سرانجام دیتا ہے۔لسبیلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کی ہمت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ باپ بیٹا مستقبل میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔عزیر فاروق کی عالمی سطح پر آسٹریلیا میں ہونے والے ایونٹ لِٹل بگ شو اور امریکہ گو ٹیلنٹ میں رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے ایونٹس میں پر فارم کرنے والے حکومتی تعاون کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن