بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)حکومت ٹیلی کام فراڈ میں ملوث191چینی باشندوں کو گرفتار کر کے لائوس سے وطن واپس لانے میں کامیاب ہوگئی ، ان افراد کا تعلق چین کے مرکز اور صوبے ہینان سے کئے ، انہیں دو چارٹرڈ پر وازوں کے ذریعے چین واپس لایا گیا۔ ملزمان چین کے کئی صوبوں اور علاقوں میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے 800سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جن کی مالیت 60ملین یوآن (18.9امریکی ڈالر) بتائی گئی ہے ۔