پیرس(آئی این پی)فرانس کی حکومت نے پیلی جیکٹوں یا یلو ویسٹ والے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دو ماہ سے زائد عرصے سے ہر ہفتے کے روز جاری یہ مظاہرے ملک گیر سطح پر پھیل چکے ہیں اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ بارہ جنوری کو کسی ناخوشگوار واقعے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پیرس میں تقریبا پانچ ہزار پولیس اہلکار اور بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں قریب اسی ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج کا مظاہرہ مقابلتا بڑا ہو گا۔
پیلی صدری موومنٹ، مظاہرین کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، فرانسیسی حکام کا اعلان
Jan 13, 2019