حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما منور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں عہدے کی کوئی جنگ نہیں ہے خالد مقبول صدیقیبنا کسی اختلاف کے پارٹی سربراہ ہیں۔ 18 جنوری کو لیاقت کالونی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ پی پی نے حیدرآباد کے شہریوں خاص طور پر اردو بولنے والوں کو نہیں اپنایا پی پی کی حکومت شروع سے ہی سندھ کی تقسیم پر کار فرما ہے۔ سندھ تقسیم ہوا تو اس کی ذمے داری پی پی پر عائد ہوگی سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے کرپشن کے خلاف شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔