سابق امریکی سفیرکیمروں منٹرنے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ پاکستان گڈ گورننس پر کام کرے،پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کے فنڈزخرچ کرنے چاہئے، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیا ،دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتارچڑھاو آتا رہتا ہے،امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا۔سابق امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کراچی میں نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیا ،دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتارچڑھاو آتا رہتا ہے،امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط رہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسا دیا،سارا پیسادرست اندازمیں استعمال نہیں ہوا،امریکا نے کافی پیسے بلوچستان میں تعلیم کے لیے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھا، مشرف دور میں بھی پاکستان کودہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیسے دیے گئے،امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا،پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کیفنڈزخرچ کرنے چاہئے۔سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو۔ امریکا نے پاکستان کے ساتھ بہت سے پروگرام شروع کررکھے ہیں، ان پروگراموں کامقصد لوگوں کو تربیت یافتہ بنانا ہے۔