شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کے خلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ، نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپرہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلیکےانکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں جن کے اس عہدے کے خلاف وزیرریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کے خلاف ایک اور کیس تیار
Jan 13, 2019 | 19:57