آئیسکو ملازمین اور پنشنروں کیلئے میرج گرانٹ کی نئی پالیسی کی منظوری کا خیرمقدم

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل، ڈپٹی سیکرٹری محمد رمضان جدون، ڈپٹی چیئرمین محمد عمران، وائس چیئرمین طارق نیازی، چوہدری اکرم، جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رفیق اور ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد نے اتھارٹی کی جانب سے آئیسکو ملازمین اور پنشنروں کیلئے میرج گرانٹ کی نئی پالیسی کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ان رہنمائوں نے کہا کہ میرج گرانٹ میں اضافہ ہائیڈرو یونین کی تاریخی کامیابی ہے گذشتہ روز بختیار لیبر ہال سے جاری بیان میں عہدیداران نے کہا کہ یونین کی کاوشوں سے منظور کی جانے والی پیپکو کی نئی پالیسی کے تحت حاضر سروس ملازم کو اپنی یادو بچوں کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے جبکہ ریٹائرڈ اور معذور ملازمین اور متوفی ملازمین کی بیوائوں کو دو بچوں کی شادی کیلئے دو لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے پہلے یہ گرانٹ ایک بیٹی کیلئے صرف بیس ہزار روپے مقرر تھی اس اضافے سے مہنگائی کے موجودہ دور میں آئیسکو ملازمین کے بچوں کی شادی کے اخراجات پورے کرناآسان جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...