علمی ادبی تنظیم دریچہ پاکستان انٹر نیشنل کے انتخابات مکمل،دانشور ارشد نعیم جنرل سیکرٹری منتخب

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)علمی ادبی تنظیم دریچہ پاکستان انٹر نیشنل کے سالانہ انتخابات 2020مکمل ہوگئے نتائج کے مطابق ملک کے معروف شاعر ادیب مصنف دانشور ارشد نعیم جنرل سیکرٹری اور پنجابی اردو کے جدید لب و لہجہ کے شاعر و ادیب مخدوم سید نعیم گیلانی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، نومنتخب عہدیدارا ن کو وارث شاہ آرٹس کونسل انٹرنیشنل ، ادبی تنظیم دوستی، حلقہ ارباب ذوق ، ادبی تنظیم پتن، متاع سخن و دیگر ادبی تنظیموں کے عہدیداران سمیت صوبائی وزیرقدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ، سید شبیہہ الحسین زیدی، شارق نظامی، صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی، سید اظہر عباس گیلانی، پروفیسر علی آصف،پروفیسر اکرم سرائ، پروفیسر خرم عباس، پروفیسر اکرم سعید و دیگر شخصیات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد ی ہے اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران ارشد نعیم اور مخدوم سید نعیم گیلانی نے کہا کہ پنجابی زبان کے شیکسپیئر سید وارث شاہؒ کی دھرتی ادباء و شعراء کے حوالے سے بڑی ذرخیز اور سر سبز و شاداب ہے۔

ای پیپر دی نیشن