بھارت اپنے اندرونی خلفشارسے بوکھلاکرگھٹیاالزام تراشیوں پراترآیا:علامہ ممتازاعوان

لاہور(پ ر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان ودیگرراہنماؤں مولانا محمدنعیم بادشاہ،مفتی غلام حسین نعیمی،پیرطارق محمودنقشبندی، محمدفیصل اعوان،سیدانشاء اللہ شاہ کاشمیری نے مکروہ وازلی دشمن بھارت کی طرف سے پاکستان پرالزام تراشی اوردی جانے والی دھمکیوں پرشدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بزدل بھارت کا پاکستان کو دھمکیاں گیدڑبھبکیاں ہیں اوربھارت کی بلندآوازڈرے ہوئے چور کی طرح ہے انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت اپنے اندرونی خلفشار اوربے پناہ بھارتی عوامی احتجاج اورمظاہروں سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکاہے اور وہ پاکستان پرگھٹیاالزام تراشی کررہاہے واضع رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے بھی بھارت کے منحوس پاؤں اْکھڑچکے ہیں اب کشمیرمیں لاٹھی گولی کی بھارتی سرکار نہیں چلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...