مفاداتی سیاست کرنیوالے عوام کوریلیف نہیں دے سکتے:ذکراللہ مجاہد

Jan 13, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا کہ جماعت اسلامی کا اس ملک کے تحفظ کے لیے کردار ناقابل فراموش ہے۔جماعت اسلامی دیانتدار اور حقیقی معنوں میں جمہوری جماعت ہے۔آمدہ بلدیاتی انتخابات میں اہل لاہور کو صاف ستھری قیادت فراہم کریں گے۔پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے جد و جہد کرنے پر آج بھی بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کی ٹاپ لیڈر شپ کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکادیا گیا ہے۔مفادات اور نوٹوں کی سیاست کرنے والے عام آدمی کو کیا ریلیف دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں