تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سے مراض کی جڑ ہے،مسعود الرحمن کیانی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن (پناہ )کی جنرل باڈی کا اجلاس صدرِ پنا ہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی سربراہی میں اسلام آبادمیں منعقد ہوا،جس میں مہمہان خصوصی ڈاکٹر نعیم غنی اور دیگر مہمانانِ گرامی، فرُخ خان ، عظمی ریاض، تحسین فواد، فرح آغا،سینٹر لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم ،ڈاکٹر، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، مسٹر اعجاز اکبر، سکاڈرن لیڈر غلام عباس، میڈیااورتمباکو ایکٹوسٹ کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی،جنرل سیکریٹری پناہ، ثناء اللہ گھمن نے پچھلے سال کی کار کردگی رپورٹ پیش کی ،صدرِ پناہ نے بتایا دل کی بیماریوں کا علاج بہت مہنگاہے اور احتیاط کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے ،تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی دوسری بیماریوں کی جڑ بھی ہے،اس لئے پناہ تمباکونوشی سے بچائو کے لئے سول سوسائٹی او ر گورنمنٹ سے مل کر اس پر بھی بہت کا م کر رہی ہے ۔مہمان خصوصی گیسٹ ڈاکٹر نعیم غنی نے کہاحکومت ِ پاکستان نے عوام الناس خصوصاً نوجوانوں کو جو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں تمباکو نوشی اوردیگر منشیا ت سے بچانے کے لئے سنجیدہ ہے، اس کے لئے کئی اقدامات اٹھا چکی ہے اورمزیدبہتر قانون سازی کر رہی ہے،انہوں نے پناہ کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میںیم این اے مس فرُخ خان ، ایم این اے مس عظمی ریاض، ایم پی اے مس تحسین فواد، سینٹر لیفٹیننٹ(ر) جنرل عبدالقیوم ، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، مسٹر اعجاز اکبرنے اپنے اپنے خطاب میں پناہ کے کاموں کی تعریف کی اور آئندہ اس کار خیر کو جاری رکھنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن