راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز ہفتہ صبح 11.00بجے جناح اقبال ایجوکیشن کیمپس سید پور روڈ راولپنڈی میں کشمیر میں کرفیو اور جناح کا وژن کے موضوع پر ایک مذاکرہ منعقد ہوگا ۔ سابق سینئر اکنامک ایڈوائزر ورلڈ بنک فتح محمد چوہدری مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سیف الرحمان خان اور فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی خطاب کریںگے۔ ذہن طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم جبکہ مستحق سفید پوش خاندانوں میں گرم لحاف اور رضائیاں تقسیم کی جائیں گی۔